شام پر صھیونی حکومت کی جارحیت اور دھشتگردوں کے ھاتھوں بے گناہ عام شھریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ھوئے
ایران میں مقیم شام کے اسٹوڈنٹس نے تھران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا۔ صھیونی حکومت نے کل رات گئے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں واقع جمرایا کے سائنسی و تحقیقاتی مرکز پر پانچ راکٹ فائر کئے۔ صھیونی حکومت نے اس سے قبل جنوری کے مھینے میں بھی اس مرکز کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔ شام پر صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ ایسی حالت میں کیا ہے جبکہ اس ملک کو ایسے مسلح دھشتگرد گروھوں کی کاروائیوں کا سامنا ہے کہ جنھیں یورپی اور بعض عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔البتہ شام کے خلاف دھشتگردانہ حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جارھی ہے۔