www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

خطیب جمعہ تھران نے لاکھوں نماز یوں سے خطاب میں رسول اللہ (ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ھوئے

گيارھویں صدارتی انتخابات میں شرکت کو دشمن سے مقابلہ کرنے کے لئے ھر فرد ملت کا فریضہ قراردیا۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے گيارھویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ ایسے عالم میں جب کہ دشمن اسلامی نظام کو کمزور بنانے کے لئے سازشیں کررھا ہے انتخابات میں شرکت کرنا نھایت اھمیت رکھتا ہے۔ خطیب جمعہ تھران نے کھا کہ صدارتی انتخابات میں شرکت سے دشمن مایوس ھوجائے گا اور اس کی سازشیں نقش پر آب ھوجائيں گي۔ خطیب جمعہ تھران نے بعض اسلامی ملکوں میں جاری بدامنی اور تشدد کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یہ سارے اختلافات اسلام کو نقصان پھنچانے کی دشمن کی سازشیں ہیں لھذا مسلمانوں کو دشمن کی سازشوں کے مقابل ھوشیار رھنا چاھیے۔ انھوں نے اسلامی بیداری کو دشمنوں کی بوکھلاھٹ کا ایک سبب قراردیا اور کھا کہ وہ مفتی جو اسلام کے نام قومی اور مذھبی جنگوں کے فتوے دیتے ہیں نہ صرف مسلمان نھیں ہیں بلکہ اسلام و مسلمین کے حق میں خیانت کررھے ہیں اور سامراج وصھیونیت کے آلہ کار ہیں۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی برقراری پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تاکیدات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے جان و مال پر حملہ کرنا حرام ہے۔ انھوں نے کھا کہ مسلمانوں کے درمیان تعصب کو ھوا دینا دشمن کی سازش ہے جس سے مسلمانوں کو دوری کرنی چاھیے اور سارے مسلمانوں کو خواہ شیعہ ھوں یا سنی، متحد ھوکر اسلام و قرآن کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا چاھیے۔

Add comment


Security code
Refresh