حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے المنار ٹی وی چینل سے براہ راست نشر ھوئے اپنے خطاب میں شام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا
اور اس بات پر تاکید کی کہ اس ملک کے موجودہ بحران کا حل صرف ڈپلومیٹک گفتگو کے ذریعے ممکن ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے شام کے بحران کو نھایت حساس اور خطرناک قرار دیتے ھوئے کھا کہ اس ملک کا بحران نہ صرف شام کے لیے بلکہ پورے علاقے منجملہ لبنان اور فلسطین کے خطرناک ہے۔
سيد حسن نصراللہ نے کھا کہ بحران شام ميں دشمنوں کي سازشوں کا مقصد اس ملک کو کمزور مرکزي حکومت والے تصادم کے شکار ملک ميں تبديل کر دينا ہےـ
سيد حسن نصر اللہ نے منگل کے روز بيروت ميں اپنے خطاب ميں کھا کہ شام ميں جوکچھ ھو رھا ہے اس کا مقصد صرف شام کو اسرائيل مخالف مزاحمتي محاذ سے ھٹانا نھيں بلکہ اصلي ھدف يہ ہے کہ شام کي قوم، معاشرے اور فوج کو تھس نھس کر ديا جائے اور شام اپنے تيل و گيس کے ذخائر اور اثاثوں کے بارے ميں کوئي فيصلہ کرنے پر قادر نہ رھےـ
انھوں نے کھا کہ کچھ عرب اور مغربي ممالک شام کو تباہ کر دينے کي کوشش کر رھے ہيں تا کہ اس کے ذخائر پر قبضہ کر ليں اور علاقائي امور ميں شام کے کليدي کردار کو ختم کر ديں ـ
سيد حسن نصر اللہ نے کھا کہ يہ ممالک پھلے بھي کھہ چکے ہيں کہ شام اپنے وجود سے بڑھ کر علاقائي ممالک ميں کردار ادا کر رھا ہےـ
حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل سيد حسن نصر اللہ نے شام کي حکومت، حکومتي اھلکاروں، فوجيوں اور حکومت کے حامي بے گناہ عوام کے قتل کا فتوے دينے والے مفتيوں پر تنقيد کرتے ھوئے کھا کہ اس طرح کے اقدامات سے تشدد ميں اور بھي اضافہ ھوگاـ
سيد حسن نصر اللہ نے کھا کہ دو سال کي جنگ سے ثابت ھو گيا کہ شامي حکومت کو عسکري اقدامات ميں گرايا نھيں جا سکتاـ
انھوں نے شام کي سرحد کے قريب آباد قصير جيسے لبناني قريوں اور قصبوں کے عوام پر شام ميں سرگرم دھشت گرد تنظيموں کے حملوں کا حوالہ ديتے ھوئے کھا کہ حکومت لبنان سرحدي علاقوں کے عوام کي مدد سے قاصر ہے تاھم حزب اللہ ان حملوں پر خاموش نھيں رہ سکتي بلکہ جب ان علاقوں کے عوام مدد مانگيں گے تو ان کي مدد کي جائے گي۔
انھوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کھا کہ جو لوگ یہ تصور کر رھے ہیں کہ حزب اللہ کمزور پڑ گئی ہے اس کی مزاحمتي قوت کمزور پڑگئي ہے وہ سخت غلطي پر ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کھا کہ ھم ملک کے اندر اور باھر سے لبنان کے خلاف ھونے والي ھر طرح کي جارحيت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہيں۔