مسجد الاقصی کے امام جمعہ و جماعت نے شام میں جھاد کی دعوت کے بارے میں سلفی وھابیوں کے فتوے کو باطل ، غیر شرعی اور غیر اسلامی
قراردیتے ھوئے شامی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مسجد الاقصی کے امام جمعہ و جماعت شیخ صلاح الدین ابراھیم ابو عرفہ نے شام میں جھاد کی دعوت کے بارے میں سلفی وھابیوں کے فتوے کو باطل ، غیر شرعی اور غیر اسلامی قراردیا ہے اور شامی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے انھوں نے کھا کہ جو فتوے اسرائیل اور امریکہ کی خوشنودی کا باعث ھوں وہ باطل اور غیر شرعی ہیں۔ فلسطینی امام جمعہ نے کھا کہ ایسے فتوؤں کی ضرورت مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لئے ہے اور فلسطین میں جھاد کے لئے سلفی وھابی فتوی نھیں دیتے ہیں ان کے فتوے اسرائيل اور امریکہ کے خلاف نھیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف ہیں۔
ابوعرفہ نے کھا کہ جو لوگ دین کے نام پر شام میں دھشت گردی پھیلا رھے ہیں وہ لوگ دین سے دور ہیں کیونکہ جو لوگ شامی عوام اور شامی فوج کا خون بھاتے ہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اور اسرائيل و امریکہ کے دوست ہیں ۔ ابو عرفہ نے کھا کہ شام میں لڑنے والے جھادی نھیں بلکہ جھوٹے اورجھنمی لوگ ہیں۔ انھوں نے کھا کہ فلسطینی عوام ، شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔