شام کے اطلاعات و نشریات کے وزیر عمران الزعبی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو میں قطرکو دھشت گردوں کی حمایت کا
لاجسٹک اور اصلی مرکز قرار دیتے ھوئے کھا ہے کہ کیمیائی ھتھیاروں سے عدم استفادہ ایک سیاسی اور اخلاقی فیصلہ ہے۔ انھوں نے کھا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ھتھیار ھونے کے باوجود نہ ان سے استفادہ کیا ہے اور نہ کرےگی اور یہ ایک سیاسی فیصلہ ھی نھیں بلکہ شرعی، اسلامی اوراخلاقی فیصلہ بھی ہے۔ عمران الزعبی نے کھا کہ شام میں دھشت گردوں کی بھت سے ممالک حمایت کررھے ہیں جن میں ترکی، سعودی عرب، امریکہ، اسرائیل اور قطر سرفھرست ہیں انھوں نے کھا کہ دھشت گردوں کی لاجسٹک حمایت کا اصلی مرکز قطر ہے۔ انھوں نے کھا کہ شامی مھاجرین کو ترکی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شامی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے میں ترکی نے اھم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کھا کہ مغربی اور عربی میڈیا شام کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررھے ہیں۔