آيت اللہ عيسی قاسم نے جيلوں میں انقلابيوں كے ساتھ سيكورٹی فورسز كے ناروا سلوك كی طرف اشارہ كرتے ھوئے كھا :
جيل حكام كی جانب سے قيديوں كی ساتھ اس قسم كا سلوك انسانی كرامت كے سراسر خلاف اور ان كی زندگيوں كو خطرے میں ڈالنے كا باعث بن رھا ہے ۔
بحرين منامہ كی مسجد "امام صادق (ع)" كے خطيب آيت اللہ عيسی قاسم نے کھا کہ بحرين میں عوامی تحريك سياسی ، اصلاح پسند اور پر امن طريقے سے شروع ھوئی تھی اور انھی خصوصيات كے ساتھ باقی رھے گی ۔
انھوں نے مزيد كھا : اس تحريك كا ھتھيار پر امن مظاھروں كے دوران صبر اور تحمل كے ساتھ اپنے حقوق كے لیے آوازبلند كرنا ہے اس اميد كے ساتھ كہ ايك دن منصفانہ مطالبات پورے ھوں گے ۔