www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

۳ جمادی الثانیہ حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شھادت کے دن جھان تشیع کے مراجع عظامحضرت آیت اللہ وحید خراسانی اور آیت اللہ صافی گلپائگانی جلوس عزا میں برھنہ پا شریک ھوتے ہیں۔

مراجع عظام آیت اللہ صافی گلپائگانی اور آیت اللہ وحید خراسانی ۳ جمادی الثانی حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شھادت کے دن ظھر کے وقت برھنہ پا جلوس عزا کے ساتھ کریمہ اھلبیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) کو تسلیت پیش کرنے آپ کے روضے پر جاتے ہیں۔
حضرت آیت العظمی وحید خراسانی کے دفتر کے مسئول نے کھا: شھادت کے دس بجے معظم لہ کے دفتر میں حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شھادت کی مجلس ھو تی ہے مجلس عزا کے بعد ۱۲ بجے ظھر کو جلوس عزا برآمد ھوتا ہے جو "صفائیہ" روڈ کے راستے سے ھوتا ھوا حرم مطھر حضرت معصومہ (س) میں اختتام پذیر ھو تا ہے۔ اس جلوس عزا میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی برھنہ پا شرکت کرتے ہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے دفتر کے مسئول نے بھی اسی سلسلے میں کھا: پھلی جمادی الثانیہ سے تین جمادی الثانیہ تک معظم لہ کے دفتر میں مجالس عزا برپا ھوتی ہیں اور تین جمادی الثانیہ کو ۱۰ سے ۱۲ بجے تک مجلس عزا کے بعد ۱۲ بجے جلوس عزا برآمد ھوتا ہےجو "چھار مردان" روڈ سے گزرتا ھوا حرم مطھر حضرت فاطمہ معصومہ (س)جاتا ہے اس جلوس میں حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی پا برھنہ شرکت کرتے ہیں۔
واضح رھے کہ گزشتہ چند سالوں سے مراجع عظام کے درمیان یہ سنت مرسوم ہے کہ بعض اھم ایام عزا مثلا حضرت امیر المومنین علی (ع)، حضرت فاطمہ زھرا(س) اور امام صادق (ع) کی شھادتوں کے دنوں میں مراجع عظام جلوس عزا نکالتے ہیں اور خود برھنہ پا جلوسوں میں شریک ھو کر سینہ زنی کرتے ھوئے حرم مطھرحضرت فاطمہ معصومہ (س) تک جاتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh