www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ نے دو ھزار چودہ میں صیھونی حکومت کی فوجی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

اسرائیل کے ٹی وی چینل دس کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے دو ھزار چودہ کے بجٹ میں اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس بجٹ میں امریکہ کی جانب سے صیھونی حکومت کو تین اعشاریہ چار ارب ڈالر کی فوجی امداد کے علاوہ اسرائیل کے اینٹی میزائل سسٹم کے لیے دو سو بیس ملین ڈالر کی رقم بھی رکھی گئی ہے۔
صیھونی حکومت نے اینٹی میزائل سسٹم کو مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں نصب کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس اینٹی میزائل سسٹم کی صلاحیت محدود ہے اور یہ سرحدی علاقوں میں اسرائیل کی طرف فائر کیے گئے میزائلوں کو روکنے سے قاصر ہے۔
فوجی ماھرین نے حال ھی میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی آٹھ روزہ جارحیت کے دوران یہ اینٹی میزائل سسٹم ناکام رھا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh