یوٹل سیٹ -7 سے العالم نیوز چینل کے پروگراموں کی ٹیلی کاسٹ بحال ھو گئی ہے ۔
العالم کے مطابق آج سے یوٹل سیٹ -7 سٹلائٹ سے العالم کی نشریات دوبارہ نشر ھونا شروع ھوگئی ہیں اور نائل سیٹ سٹلائٹ سے بھی اس چینل کے پروگرام دکھائے جارھے ہيں ۔ یہ نشریات 28 فروری 2013 کو صھیونی لابی کے دباؤ سے یوٹل سیٹ -7 سے روک دی گئی تھیں۔ العالم چینل کی نشریات کو اس کے موثر اور فعال میڈیا کردار اور عرب رائے عامہ میں مقبولیت کے پیش نظر 6 ماہ قبل ھاٹ برڈ سیٹلائٹ سے حذف کردیا گیا تھا جو العالم کی کوششوں سے آج سے بحال کردی گئیں ۔ اسلامی بیداری اورعربی انقلاب سے قبل بھی اس چینل کو مغربی اور صھیونی لابی نے اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا تھا لیکن وہ کامیاب نہ ھو سکے ۔