www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرینی میڈیا کے ایک سرگرم کارکن نے بحرین اور سعودی عرب کے عوام کی تحریکیں روکنے کے لئے

ان ملکوں کی حکومتوں کی ، سرکوب گرانہ پالیسیوں کی ناکامی پر تاکید کی ہے ۔
بحرین کے ایک نامہ نگار اور سرگرم صحافی احمد رضی نے بحرین اور سعودی عرب کے عوام کے پر امن مظاھروں کو سرکوب کرنے کے سبب ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کو ھدف تنقید بناتے ھوئے کھا کہ بحرین اور سعودی عرب کے عوام کی جانب سے اپنی تحریک جاری رکھنے کے عزائم کے پیش نظر ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کی، سرکوب کرنے کی پالیسی کو ناکامی کے سوا اور کچھ ھاتھ نھیں آئے گا ۔
احمد رضی نے مزید کھا کہ بحرین اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے اور سیاسی سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے نیز انھیں شکنجہ دینے اور سرکوب کرنے سے ان ملکوں کی عوامی تحریک کبھی نھیں رکے گی اور اپنے اھداف کے حصول تک جاری رھے گی ۔
احمد رضی نے سعودی عرب کے شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ بحرین کے عوام ، مظلوموں کے حق میں ان کے دفاع اور ان کی مدد و حمایت کو کبھی فراموش نھیں کریں گے ۔ واضح رھے کہ سعودی فورسیز نے شیخ نمر کو گذشتہ سال ایک مسلحانہ حملہ کرکے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا اور اسی وقت سے سعودی عرب کے شیعہ آبادی والےعلاقے قطیف میں پھلے سے زیادہ بدامنی پیدا ھوگئی ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh