بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے میں متعدد بحرینی شھری زخمی ھوگئے ۔
آل خلیفہ کی حکومت کے کارندوں نے آج بحرین کے مختلف علاقوں میں ھونے والے مظاھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاھرین زخمی ھوگئے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاھرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ بھی کی۔ مظاھرین نے عوام کو قتل اور سرکوب کرنے کے سبب ڈکٹیٹر حمد بن عیسی آل خلیفہ اور بحرین کے دیگر حکام کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاھرین نے بحرین سے غاصب سعودی فوج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا۔