لیبیا کے ایک حکومتی عھدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ امام موسی صدر شھید ھو گئے تھے اور ان کے قاتل جیل میں بند ہیں۔
لببیا کے نیشنل کانگرس کے ڈپٹی چئیر مین کے مشیر خالد الترجمان نے این او ڈبلیو نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ھوئے کھا: امام موسی صدر کا مسئلہ لیبیا میں تمام ھو چکا ہے۔ اٹارنی جنرل نے اس سلسلے میں کچھ حقائق کا انکشاف کیا ہے۔
انھوں نے مزید کھا: امام موسی صدر شھید ھو چکے ہیں۔ ھم انھیں خدا کے یھاں شھید جانتے ہیں۔ انکے قاتل لیبیا میں ہیں اور اس وقت جیل میں بند ہیں۔
الترجمان نے بتایا کہ تحقیقات نے ان کے قاتلین سے پردہ ھٹایا ہے وہ لیبیا کے گذشتہ نظام کے عھدہ داروں میں سے ہیں۔
الترجمان نے مزید اطلاعات دینے سے منع کرتے ھوئے کھا کہ اس سلسلے کی فائل اٹارنی جنرل کے پاس ہے۔
واضح رھے کہ امام موسی صدرکو ۱۹۷۸ میں معمر قذافی کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرور کر لیا گیا تھا۔ امام موسی کو ٹرورکرنے کے قضیہ میں قذافی کو متھم اول کے عنوان سے جانا جاتا تھا۔ لیکن قذافی ھمیشہ اپنے آپ کو اس قضیہ میں ملوس ھونے سے مبرا سمجھتا تھا اور کھتا تھا کہ امام موسی صدر اور ان کے دو ساتھی لیبیا کو چھوڑ کر اٹلی چلے گئے تھے۔ یہ اس کا ایسا دعوی تھا جس کی کوئی حقیقت نہ تھی۔