عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے عراقی عوام سے کھا ہے کہ وہ اتحاد و وحدت کےذریعے
دشمنوں کی سازشوں کو نا کام بناتے ھوئے متحد ھو جائیں ۔
بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے کل اس ملک کے اھلسنت علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ھوئے عراقی عوام کے مابین تفرقہ ڈالنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اتحاد و وحدت ملک میں تفرقہ ڈالنے کیلئےرچی جانے والی سازشوں کوناکام بنا دے گا۔
عراق کے بعض اھلسنت آبادی والے صوبوں میں گزشتہ کئی مھینوں سے اغیار سے وابستہ عناصر اور دھشتگردبد امنی پھیلارھے ھیں۔جبکہ نوری مالکی کی حکومت نے احتجاج کرنےوالوں سے کھا ہے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں میں نہ آئیں اور تشدد کو ترک کرکے پر امن طریقے سے اپنے مطالبات پیش کریں۔