غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عراق میں امریکا نے فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے ڈیتھ اسکواڈ کو اسلحہ
اور تربیت فراھم کی، ان ھی ڈیٹھ اسکواڈ نے خفیہ ٹارچر سیلز بھی قائم کیے جس کی پشت پناھی ڈیوڈ پیٹریاس کررھے تھے۔
برطانوی نشریاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور اور نکاراگوا میں پراکسی وار لڑنے والے (ر) امریکی کرنل جیمز اسٹیل نے عراقی پولیس کے کمانڈو یونٹس کو تربیت دی جو ڈیتھ اسکواڈز کی طرز پر کام کرتے تھے۔
کرنل اسٹیل جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو رپورٹ کرتے تھے، جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ان ڈیتھ اسکواڈز کیلئے اربوں ڈالرز کے فنڈز فراھم کیے، مبینہ طور پر ان ڈیتھ اسکواڈ کو اسلحہ بھی فراھم کیا گیا۔ ان ڈیتھ اسکواڈز میں وہ لوگ مشتمل تھے جو متحارب عسکری قوتوں میں شامل تھے اور اس گروپ کو فرقہ وارانہ فسادات کیلئے استعمال کیا گیا۔
پنٹاگون کے ترجمان نے رپورٹ پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ وہ رپورٹ کے جائزے کے بعد کوئی بیان دیں گے۔