لبنان کے صدر میشل سلیمان نے وزیر اعظم نجیب میقاتی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لبنان کے صدر نے نجیب میقاتی کا استعفی منظور کرتے ھوئے انھیں نئی کابینہ کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ھدایت کی ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے گزشتہ رات وزیراعظم ھاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے مختصر بیان میں استعفے کی وجوہات بیان کرتے ھوئے کھا کہ وہ کابینہ کے اجلاس میں اپنی تجاویز منظور نہ ھونے کی بناء پر استعفی دے رھے ہیں۔ انھوں نے کابینہ کے اجلاس میں لبنان کی پولیس کے سربراہ اشرف ریفی کی مدت ملازمت میں توسیع اور پارلیمانی انتخابات کی نگراں کمیٹی قائم کرنے کی تجاویز پیش کی تھیں۔