اقوام متحدہ میں اسلامی جمہھوریہ ایران کے نمائندے محمد خزاعی نے کھا ہے کہ ایران ایسے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے
جن میں ملت ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا گيا ھو۔
محمد خزاعی نے اقوام متحدہ میں بلومبرگ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ھوئے تین ھفتے قبل قزاقستان کے شھر آلماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ھونے والے مذاکرات کو مفید اور مثبت قرار دیا اور کھا کہ ان مذاکرات میں یورپ نے اسلامی جمھوریہ ایران کی تجاویز کی جانب ایک چھوٹا قدم اٹھایا ہے۔
محمد خزاعی نے مزید کھا کہ اگر راہ حل کی تلاش کے مقصد سے ایٹمی مذاکرات کۓ جائيں تو ان کا جاری رھنا نتیجہ خیز ثابت ھوسکتا ہے۔ لیکن اگر ملت ایران کے ایٹمی حقوق کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان مذاکرات میں تسلیم نہ کیا گيا اور دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بھی جاری رھا تو اس صورت میں ملت ایران اپنے حکام کو ان شرائط کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت نھیں دے گي۔