مصر کے صدر محمد مرسی نے ھندوستان کے دارالحکومت نئي دھلی میں اس ملک کے وزیر اعظم من موھن سنگھ سے ملاقات کی ۔
محمد مرسی نے آج صبح نئي دھلی پھنچنے کے بعد من موھن سنگھ کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کۓ۔ محمد مرسی کے دورۂ ھندوستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باھمی تعاون کے چند سمجھوتوں پر دستخط بھی کۓ جائیں گے۔ محمد مرسی نائب صدر حامد انصاری اور کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیاگاندھی کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔ اور پرنب مکھرجی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی شام کی ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔ محمد مرسی نے ھندوستان سے قبل پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔