پاکستان کے شورش زدہ شھرکراچی لیاقت آباد میں فائرنگ کے نتیجہ میں شاعر و مداح اھلبیت (ع)اور
کالج کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفرشھیدھو گئے۔
پولیس کے مطابق کالج پرنسپل سبط جعفرموٹر سائیکل پرکالج سے گھر جا رھے تھے کہ راستے میں ان کواسلام اور ملک دشمن دھشتگردوں نے فائرنگ کر کے شھید کر دیا۔پروفیسر سبط جعفرکی شھادت کی خبر پاکستان بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پروفیسر سبط جعفرکی شھادت کی مذمت کی گئی جبکہ واقعے کے خلاف سپلا نے کل سندھ بھر میں کالجز بند کرنے کا اعلان کردیا۔