یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نے گروپ 5+1سے کھا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اھم کردار ادا کرے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشتون نے کل اپنی تقریر میں گروپ 5+1سے اپیل کی کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرتے ھوئے ایران کے ساتھ موثر رابطوں کی برقراری اور اعتماد سازی کیلئے بھر پور کوشش کرے ۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشتون نے اپنی تقریر میں کھا کہ گروپ 5+ 1کے مذاکراتی وفد کی قیادت سنھبالنے کے بعد سے تا حال ایران کے ساتھ موثر مذاکرات نھیں ھوئے،تاھم ان کا کھنا تھا کہ ھونے والے مذاکرات میں ایران کے جوھری موضوع کا سیاسی اور ٹیکنیکی حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
ایران اور گروپ 5+1کے حالیہ مذاکرات26 اور27 فروری کوقزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں منعقد ھوئے تھے جبکہ مذاکرات کا اگلا دوراسی شھر میں5اور6اپریل کو منعقد ھو گا تاھم فریقین کل ترکی کے شھر استنبول میں اپنے مذاکرات جاری رکھیں گے۔