افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے خلاف زبردست مظاھرہ ھوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج ھزاروں افراد نے امریکہ مخالف زبردست مظاھرہ کیا جس میں صوبۂ وردک کے عوام بھی شریک تھے۔اس مظاھرے میں لوگوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور صوبۂ وردک سے غیر ملکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔مظاھرین نے متنبہ کیا کہ اگر امریکی فوجیوں نے صوبۂ وردک سے انخلا نہ کیا تو ان کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔مظاھرین نے صوبۂ وردک کے لوگوں کے قتل اور ایذا رسانی کے ملزم امریکی فوجیوں پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔