www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

رھبر انقلاب جمھوری اسلامی ایران نے عالمی میدانوں میں قومی اور اسلامی تشخص اور ایمان کی پاسداری پر کھلاڑیوں کی قدردانی کی ہے۔

کھیل کے عالمی مقابلوں میں تمغے اور سنہ دوھزار بارہ کے اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور اس شعبے سے وابستہ عھدھداروں نے آج رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔اس موقع پر رھبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ کھلاڑی ملک کے تشخص اور ایمان و شریعت کے سفیر ہیں۔آپ نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ ملک کے کھلاڑی ایسے ھیرو ہیں جو قوم اور خاص طور پر نوجوانوں کو کامیابی کی بلندیوں کی جانب لے جانے والے رھنما ہیں۔رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کھیل کے میدانوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے قوم کی صلاحیتوں کے مظھر ہیں اور ان کی کامیابیوں سے قوم کی خود اعتمادی میں اضافہ ھوتا ہے ۔رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ کھیل کے میدانوں میں با پردہ لڑکیوں کی شرکت بھت ھی اھم اور قابل قدر ہے۔رھبر انقلاب اسلامی نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے مقابلے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کی قدردانی کرتے ھوئے فرمایا کہ غاصب اسرائيلی حکومت کے بارے میں آپ کا یہ عمل انتھائی اھم اور قابل تعریف ہے۔آپ نے کھیل کے عالمی میدانوں میں اخلاق، جواں مردی اور شرعی معاملات کا لحاظ رکھتے ھوئے کھیل کے میدانوں میں موجود گی کو قوم کی صفات حسنہ کی عالمی تبلیغ کے مترادف قراردیا۔

Add comment


Security code
Refresh