www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ "مجلس شورائے اسلامی " کے اھل سنت اراکین نے کراچی میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف

 دھشتگردانہ واردات کی سخت مذمت کی ھے۔

پارلیمنٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اھل سنت اراکین نے کل منگل کو ایک بیان جاری کرکے پاکستان میں شیعوں کے خلاف دھشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اوراعلان کیا کہ پاکستان میں شیعہ بھائیوں کے قتل عام سے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو سخت دلی صدمہ ھوا ھے۔

اھل سنت اراکین پارلیمنٹ کے بیان میں مزید کھا گیا ھے کہ دنیا کے عوام اب کسی کےبھی خلاف شدت پسندی کے سخت مخالف ھیں اور کسی بھی طرح دوسرے انسانوں کے قتل عام کو نھیں مان سکتے۔

بیان میں اھل سنت اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان میں شیعہ شھداء کے لواحقین کو دلی تعزیت پیش کرتے ھوئے اس بات پر تاکید کی ھے کہ دنیائے اسلام میں امن واستحکام کی برقراری کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اسلامی اتحاد اور بھائی چارے کا قیام ھے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنے بیان میں بین الاقوامی اداروں ،اسلامی تعاون تنظیم ،اقوام متحدہ اور ناوابستہ تحریک سے مطالبہ کیا ھے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف جرائم پر اپنی ذمہ داری کا مظاھرہ کرتے ھوئے اس طرح کے شدت پسندانہ حملوں میں ملوث افراد اور گروھوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔

Add comment


Security code
Refresh