1948کے مقبوضہ علاقوں میں سینکڑوں فلسطینیوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے مجوزہ دورہ مقبوضہ فلسطین کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا ھے۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاھرے میں شریک فلسطینیوں نے جو فلسطینی قیدیوں کی تصاویر اور سبز پرچم اٹھا رکھے تھے امریکہ اور صھیونی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ھوئے صھیونی حکومت کی حمایت میں امریکی پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور مسجدالاقصی سے حمایت کا مطالبہ کیا۔
1948کےمقبوضہ علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد نے کھا کہ یہ مظاھرہ، امریکی صدر باراک اوباما کے مجوزہ دورۂ مسجدالاقصی اور مقبوضہ علاقوں کے خلاف کیا گیا ۔
امریکی صدر باراک اوباما 20سے 22مارچ تک مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ھیں۔