حزب اللہ لبنان نے کل بیروت میں ھونے والے دھشت گردانہ دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کل ایک
بیان جاری کرکے بیروت میں ھونے والے دھشت گردانہ حملے کی کہ جس میں اس ملک کے سابق وزیر خزانہ محمد شطح سمیت متعدد افراد ھلاک ھوگئے،مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے صرف لبنان کے دشمنوں کو فائدہ پھنچے گا اور مزاحمت، تمام لبنانیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فھم وفراست کو بروئے کار لاتے ھوئے اس قسم کے دھشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کریں ۔
حزب اللہ نے اپنے بیان ميں اس امر پر تاکید کرتے ھوئے کہ ان دھماکوں نے لبنان کی قومی وحدت کو نشانہ بنایا ھواہے کھا کہ حزب اللہ اس قسم کی جارحانہ کاروائيوں کا مقصد لبنان کو تباہ کرنا قرار دیتی ہے ۔
در ایں اثناء اس ھفتے، لبنان کی نماز جمعہ کے خطباء نے بھی بیروت کے دھشت گردانہ دھماکے کو دشمنوں کی خدمت قرار دیتے ھوئے کھا کہ صھیونی عناصر ان دھماکوں سے بھت خوش ہیں۔
اس سے قبل لبنانی حکام منجملہ وزیر اعظم نجیب میقاتی ، وزیر خارجہ عدنان منصور اور وزیر دفاع فائز غصن نے بھی بیروت کے دھشت گردانہ حملے کا مقصد لبنان کے امن و استحکام کو نقصان پھنچانا قرار دیا ہے۔
لبنان میں شام کے سفیر علی عبد الکریم نے بھی اس دھشت گردانہ کاروائی کے بعد اعلان کیا کہ ان کاروائیو ں کا مقصد لبنانیوں کے درمیان اختلافات ڈالنا ہے۔
واضح رھے کہ کل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ھونے والے دھماکے میں اس ملک کے سابق وزیر خزانہ سمیت آٹھ افراد ھلاک اور ستر سے زائد زخمی ھوگئے۔