صھیونی حکومت کے مشینی آلات غزہ پٹی میں پہنچنے کے بعد ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین کے مجاہدین اور صھیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ہیں-
فلسطینی ذرائع نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے مشرقی دیرالبلح میں صھیونی فوجیوں اور ڈیموکریٹ محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ " کتائب المقاومۃ الولطنیہ " کے جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
کتائب المقاومۃ الوطنیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صھیونی فوجی اپنے مشینی آلات کے ہمراہ مشرقی دیرالبلح میں ساٹھ میٹر اندر تک گھس گئے تھے جس کے بعد استقامتی جوانوں نے صھیونی حکومت کے فوجیوں کا مقابلہ کیا ۔
بیان کے مطابق فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں صھیونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔
ڈیموکریٹک محاذ کی فوجی شاخ نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ جوابی کارروائی فلسطینی عوام کے دفاع اور غاصبوں کی جارحیت کے مقابلے میں انجام پائی ہے ۔
المقاومۃ الوطنیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصبوں کو جارحیتوں اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھنے خاص طور سےمشینی آلات غزہ پٹی کے اندر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ جس سے کسانوں اور ماھیگیروں کو نقصان پہنچے۔
غزہ پٹی میں فلسطینی مجاہدین اور صھیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 654