پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی عمل اسد عمر نے پاکستان کے وزیر اعظم کے نام ہندوستان کے وزیر اعظم کے خط کو دونوں ملکوں کے تعلقات کیلئے اہم قرار دیا ہے۔
ھندوستان اور پاکستان کے مابین بیک ڈور ڈپلومیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے جس کے تحت ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے یوم پاکستان پر اس ملک کے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے.
نریندرمودی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں. ہمسایہ ملک ہونے کے ناتے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں. اس کے لئے دھشت گردی اور دشمنی سے پاک اعتماد پر مبنی ماحول اہم ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ انسانیت کے لیے اس مشکل دور میں کوویڈ-19 کےچیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستان کے عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو امن کی خرابی اور تشدد کا سبب بنتے ہیں۔
دونوں فریقین نے ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز پر تمام معاہدوں، سمجھوتوں اور جنگ بندی پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی طرح کی غیرمتوقع صورتحال اور غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے موجودہ ہاٹ لائن رابطے کے طریقہ کار اور بارڈر فلیگ میٹنگز کا استعمال کیا جائے گا۔
پاکستان اور ھندوستان کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی کے نتائج
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 345