غزہ سے داغے جانے والے راکٹ نے صھیونی حکومت کے وزیراعظم کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔
نیوز ایجنسی وائی جے سی کے مطابق صھیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے جنوبی علاقے بئر السبع پر ایک راکٹ اس وقت داغا گیا جب صھیونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو اس علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق راکٹ لگنے کے بعد نیتن یاھو کو اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر علاقے سے بھاگنا پڑا۔ صھیونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹس نے نیتن یاھو کے دورہ بئرالسبع کے موقع پر غزہ سے داغے جانے والے راکٹ کے معاملے پر سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم علاقے سے بھاگنے پر مجبور
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 337