ایران کے سیکورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے قومی ایرلائن کے مسافر طیارہ اغوا کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعرات کی رات ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئي آر جی سی کی ائیر سیکورٹی یونٹ کے دفتر رابطۂ عامہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کی رات اھواز سے مشھد جانے والے ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ائير سیکورٹی یونٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ یہ طیارہ ایران ائير کا تھا جو رات دس بج کر دس منٹ پر اھواز ائيرپورٹ سے مشھد کے لیے اڑا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز نمبر تین سو چونتیس جمعرات کی شب اھواز سے مشھد کے لیے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی تاہم ہنگامی بنیادوں پر اصفھان میں اتار لیا گیا۔
بیان کے مطابق فلائٹ سیکورٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اصفھان ائیرپورٹ پر اتار کر ہائی جیکر کو گرفتار کرلیا۔ ہائی جیکر سے کی جانے والے ابتدائی تفتیش کہ مطابق وہ طیارے کو اغوا کرکے خلیج فارس کے ایک ساحلی ھوائی اڈے پر اتارنا چاہتا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران طیارے کے مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہیں متبادل پرواز کے ذریعے مشھد پہنچادیا گیا۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اورسازش کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے بتایا ہے کہ صوبۂ مغربی آذربائيجان میں ایک دھشت گردانہ کارروائي کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گيا اور دو دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گيا ہے۔
وزارت انٹیلی جینس کے دفتر رابطۂ عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صوبۂ مغربی آذربائيجان کے پیرانشہر علاقے میں ایک دھشت گرد ٹیم، کارروائي کا ارادہ رکھتی تھی لیکن وزارت انٹیلی جینس نے اس دو رکنی مسلح ٹیم کا پتہ لگا لیا اور مسلحانہ جھڑپ کے دوران اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ دھشت گرد، کردستان میں موجود ایک دھشت گرد گروہ کے لیے کام کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق یہ دھشت گرد جمعرات کی شام مارے گئے اور ان کے پاس سے دو بندوقیں، مارٹر گولے اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران ائير کے مسافرطیارے کو اغوا کرنے کی سازش ناکام بنادی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 266