www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

350f6
امریکہ کی سابق ٹرمپ حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہل نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایف بی آئی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دور اقتدار میں اس ملک کی وزارت خارجہ میں اعلی عہدے پر فائز فرڈریکو کلین کو امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حالیہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
کلین دو ھزار سترہ میں امریکی وزارت خارجہ میں کسی عہدے پر فائز ہونے سے قبل دو ھزار سولہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کمپین میں شامل تھے۔
امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے طرفداروں کے حملے کے الزام میں اب تک تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے دو ہفتے قبل چھے جنوری کو ایسی حالت میں کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لئے امریکی کانگریس میں اجلاس جاری تھا، ٹرمپ کے ھزاروں حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا جس میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے جبکہ یہ حملہ ٹرمپ کے ورغلانے پر ہی کیا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh