www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے آل خلیفہ کے سیکورٹی اھل کاروں کے ھاتھوں اس ملک کے بچوں کی گرفتاری اور

 ان کے ساتھ ناروا سلوک برتے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
"شیخ علی سلمان" نے کھا کہ ایمینسٹی انٹرنیشنل نے 16 دسمبر 2013 کی اپنی اھم رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ بحرین میں بچوں کی گرفتاری اور اس کے ساتھ ناروا سلوک برتا جانا اور ان کو شکنجے دیئے جانا ، معمول کی بات بن گئی ہے۔
بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے کھا کہ اس رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت ، نوعمر بچوں کو گرفتار کر کے ، انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاھدوں کی خلاف ورزی کررھی ہے۔ " شیخ علی سلمان " نے مزید کھا کہ ایمینسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ دیتے ہیں اور ان آزار و اذیت دینے کے ساتھ طویل عرصے تک جیلوں میں قید رکھتے ہیں۔
بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے کھا ہے کہ ایمینسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ بحرین میں گرفتار ھونے والے 110 بچوں کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان ہیں اور آل خلفیہ حکومت ان بچوں کو فوری طور پر رھا کرے اور اس کی گرفتاری کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے۔
 

Add comment


Security code
Refresh