www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر کے معزول صدرمحمد مرسی اور ان کے 32 ساتھیوں کے خلاف مقدمات کرائم کورٹ کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

 العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق قاھرہ ميں وزارت انصاف کے ذرا‏ئع نے بتايا ہے کہ معزول صدر محمد مرسی اور ان کے بتيس ساتھيوں کے خلاف نطرون جيل سے فرار کے واقعے ميں قائم مقدمات کي سماعت فوجداری عدالت کے سپرد کردی گئی ہے۔
 محمد مرسی کے جن بتيس ديگر ساتھيوں کے خلاف مقدمات کريمنل کورٹ کے حوالے کئے ہيں ان ميں سابق اسپيکر محمد سعد الکتانی، انجمن علمائے اسلام کے صدر يوسف القرضاوی اور صدر مرسی کے سابق مشير محی حامد قابل ذکر ہيں-
 رپورٹ کے مطابق اس کيس ميں اڑسٹھ دوسرے نامزد ملزمان کا تعلق حماس اور حزب اللہ سے ہے۔ مصر کي تحقيقاتی عدالت کے جج حسن سمير نے ملزمان کے خلاف پيش کی جانے والی جارج شيٹ ميں ، پوليس تنصيبات، فوجی جوانوں اور جيلوں پر حملے کے لئے لوگوں کو اکسانے اور ان کي مدد کرنے، وادي نطرون جيل ميں منصوبہ بندی کے ساتھ فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہيں۔
 

Add comment


Security code
Refresh