شمالی افغانستان کے صوبے فاریاب میں طالبان گروہ کے خلاف افغان فضائیہ کے حملے میں کم از کم چھے طالبان عناصر ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان کے ٹھکانوں پر یہ حملے صوبۂ فاریاب میں قیصر و شیرین تگاب نامی علاقوں میں کئے گئے جس میں طالبان گروہ کے دو کنٹرول ٹاور اور اسلحہ و گولہ بارود تباہ ہو گیا۔
صوبے فاریاب میں مزید علاقوں پر اپنا قبضہ کرنے کے لئے طالبان گروہ کی جاری کوششوں کے بعد افغان فضائیہ نے طالبان کے ان ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے اور ان علاقوں میں طالبان اور افغان سیکورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں شدّت اختیار کر گئی ہیں۔
افغان فضائیہ کی کاروائی پر طالبان گروہ کی جانب سے ابھی تک کسی بھی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
افغانستان میں طالبان گروہ کے خلاف فضائی کاروائی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 198