www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

177e1
ایک صھیونی ماہر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائل، حملے اور اسرائیل کی دفاعی طاقت کو ختم کر سکتے ہیں۔
یواف لیمور نے جمعے کو ایک اسرائیلی اخبار میں اپنے مقالے میں اسرائیل کی دفاعی طاقت پر سوالیہ نشان لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون پر میزائل حملے نے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔
اس اسرائیلی ماہر کے مطابق حزب اللہ کو جواب نہ دینے سے اسرائیل کی توانائی اور اس کی طاقت پر سوالیہ نشان لگے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود کے اندر اسرائیل کے کسی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔
ماضی میں بھی وہ ایسا کئی بار کر چکا ہے۔ یواف لیمور کے مطابق اس بار حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے کئے وعدے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کے اس تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی یہی روش اگر جاری رہتی ہے تو پھر تل ابیب کی دفاعی طاقت پر سوالیہ نشان لگے گا۔

Add comment


Security code
Refresh