www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

604e3
حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق میں باقی رکھنے کے مقصد سے بغداد میں خودکش حملے کروائے گئے ہیں۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان محمد محی نے جمعے کو المسیرہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سیکورٹی کے بہانے عراق میں امریکی فوجیوں کو باقی رکھنے کے لئے جمعرات کو بغداد میں دھشت گردانہ حملے کروائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بغداد حملوں میں صھیونی حکومت، سعودی عرب اور امریکا کے شیطانی مثلث کا ہاتھ ہے جن کا ہدف عراق میں داعش کو زندہ کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں تشدد پھیلانے کا کام سعودی عرب کا ہے جس کے تحت وہ عراق کو سینچری ڈیل کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس سازش کا مقابلہ کریں گے۔ ہم اس سازش کو وہيں پہنچا دیں گے جہاں سے یہ آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دھشت گرد گروہ داعش کو شام میں امریکی چھاونیوں میں، عراق کے سرحدی علاقوں میں اور اردن سے ملنے والی عراقی سرحد پر ٹریننگ دی جاتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh