امریکا کے ایک کہنہ کار سیاست داں اور سابق اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جنگ یمن کا خاتمہ، بائیڈن کی ترجیحات میں شامل ہے لیکن وہ سعودی عرب سے پیسے وصول کرنے کی پالیسی جاری رکھیں گے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر اور صدر جیرالڈ فورڈ، جیمی کارٹر اور رونالڈ ریگن کی حکومت میں امریکا کی قومی سیکورٹی کونسل کے رکن گیری سک نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بارے میں جو بائیڈن کی سیاسی ترجیحات جنگ یمن کا خاتمہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ پیشنگوئی کرتا ہوں کہ بائیڈن انتظامیہ کے شروعاتی مہینوں میں ہی سعودی حکومت آہستہ سے انسانی حقوق کے کارکنوں کو جیل سے رہا کر دے گی لیکن انھوں نے اس بات پر ناامیدی کا اظہار کیا کہ نئی حکومت سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو سزائیں دلوانے کی کوشش کرے گی۔
انھوں نے یمن کے بارے میں امریکا کی نئی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو بائیڈن یمن کے خلاف جنگ کے شدید مخالف تھے اور کانگریس بھی جنگ یمن میں مداخلت کے لئے تیار نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن اس بارے میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز اور ولیعہد محمد بن سلمان سے امریکا کے کردار اور جنگ یمن کے سیاسی حل کے بارے میں سنجیدہ گفتگو کریں گے۔
جنگ یمن کے خاتمے کا حکم دے سکتے ہیں بائیڈن، ذرائع کا دعوی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 215