امریکہ میں کانگریس کے ارکان اور ان کی لابیوں پر عوام کا اعتماد کم ھوتا جا رھا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
گلوپ انسٹیٹیوٹ کے سروے کے نتائج سے نشاندھی ھوتی ہے کہ امریکہ کے صرف 6 فیصد عوام اس ملک کی کانگریس کے ارکان اور ان کی لابیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور حالیہ برسوں میں انجام پانے والے سروے میں یہ اعداد و شمار اپنی کم ترین حد کو پھنچ چکے ہیں۔
گلوپ کے سروے میں ھر 10 امریکیوں میں سے 7 امریکی باشندوں نے کانگریس اور اس لابی پر اپنے عدم اعتماد کا اظھار کیا ۔
امریکی باشندوں نے اپنے اس عدم اعتماد کی وجہ کانگریس کے ارکان اور لابیوں کا ملک کی پالیسیوں میں بے پناہ اثرو رسوخ بتایا ہے۔
2001 میں امریکی کانگریس کی مقبولیت 56 فیصد تھی جو ، اب گھٹ کر 6 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی اپنے دوسرے صدارتی دور میں محبوبیت صرف 40 فیصد رہ گئی ہے اور امریکہ کے 60 فیصد سے زیادہ عوام ان کو پسند نھیں کرتے۔