www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

501d0
رھبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں، عالم ربانی، مجاہد فقیہ و حکیم، آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
آیت اللہ مصباح یزدی کے اہل خانہ اور ان کے شاگردوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ مصباح یزدی کو ممتاز مفکر، لائق مدیر، اظہار حق کے لیے آواز بلند کرنے اور صراط مستقیم پر استقامت کرنے والی شخصیت قرار دیا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ آیت اللہ مصباح یزدی مذہبی افکار کی ترویج، اذہان کو روشن کرنے والی کتابوں کی تالیف اور ممتاز شاگردوں کی تربیت کے حوالے سے بے مثال کردار کے مالک تھے اور ہر اس میدان میں جہاں ان کی ضرورت محسوس ہوئی انقلابی طریقے سے پیش پیش رہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ان کے بارے میں فرمایا کہ وہ جوانی سے لے کر آخری عمر تک تقوی و پرہیزگاری کی دائمی خصلت کے مالک تھے اور اس طویل مجاہدت کے نتیجے میں انہیں معرفت توحید کے راستے میں سلوک کی توفیق نصیب ہوئی جو عظیم عطیہ الہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مجلس خبرگان رھبری کے رکن اور امام خمینی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ آیت اللہ مصباح یزدی چند روز کی علالت کے بعد جمعے کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔
آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح اپنے دیرینہ رفیق اور مجاہد عالم دین آيۃ اللہ مصباح یزدی کے جنازے پر نماز اور فاتحہ پڑھ کر انھیں الوداع کہا۔

Add comment


Security code
Refresh