www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

503d2
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خطے سے باہر کی طاقتیں ایران کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن انھیں ہمیشہ ہی ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔
بريگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے سنیچر کی شام کو شھید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے پروگرام میں کہا کہ یقینی طور پرآج ایران کی پوزیشن پچھلے کچھ عشروں کی نبست بے نظیر ہے۔
انھوں نے ایران کی اسٹریٹیجک پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی طرف سے جو یہ کہا جا رہا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کو خطے میں اپنی موجودگی کم کرنی چاہیے، یہ ان مفادات کی وجہ سے جو دوسرے اس علاقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج ہم خطے میں دیکھ رہے ہیں کہ بعض ممالک، خطے سے باہر کی طاقتوں کے احکام کی تعمیل کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ایران کے وزیر دفاع نے اسی طرح کہا کہ شھید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس شھید کا انتقام ضرور لیا جائے گا، البتہ بڑا انتقام خطے سے امریکیوں کا انخلاء ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جنرل سلیمانی کو شھید کرنے والوں اور ان کی شہادت کا حکم دینے والوں کو بھی سزا دی جائے گي۔

Add comment


Security code
Refresh