www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

857d9
امریکہ کے موجودہ صدر نے سینیٹ کے ری پبلکن ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ تین نومبر ہونے والے انتخابات کے نتائج تبدیل کرانے اور انہیں ناکامی سے بچانے کی کوشش کریں۔
اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے موجودہ دور کو امریکی تاریخ کا بدترین دور قرار دیا۔
انھوں نے ایک بار پھر ری پبلیکن سینیٹروں سے درخواست کہ وہ انہیں شکست سے بچانے کی کوشش اور دھاندلی کے حوالے سے ان کے دعووں کی حمایت کریں۔
ٹرمپ نے اس سے پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ری پبلیکن اراکین کانگریس نے انہیں انتخابی معرکے میں تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہ اس بات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے اپنے جدید ترین ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں لیکن افسوس ہے کہ عدالت اس معاملے پر غور کرنے کو تیار نہیں۔
اس سے قبل انھوں نے اپنے ٹوئیٹ میں سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ انتہائی کمزور اور ناکارہ ثابت ہوا ہے۔
صدر ٹرمپ اپنے ایک ٹوئیٹ میں یہ بھی دعوی کرچکے ہیں کہ حالیہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی کوئی سازشی تھیوری نہیں بلکہ زندہ حقیقت ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات تین نومبر کو کرائے گئے تھے جس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن تین سو چھے الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ انہیں صرف دو سو بتیس ووٹ ہی ملے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے اور انھوں نے انتخابات میں دھاندلیوں کے دعوے کرتے ہوئے نتائج منسوخ کرانے کی غرض سے عدالتوں سے رجوع کیا ہے تاہم اب تک کئی ریاستوں میں ان کی انتخابی عذر داریاں مسترد کی جا چکی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ منتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کا عمل جاری کئی ہفتے سے جاری اور بیس جنوری کو ان کی تقریب حلف برداری کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh