ھندوستان میں کانگریس پارٹی نے دو ھزار بیس کے آخری من کی بات پروگرام میں، کسانوں کے مطالبات اور مسائل پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔
ھندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق رواں سال کے آخری من کی بات پروگرام میں، دہلی کی سرحدوں پر ایک مہینے سے زائد عرصے سے جاری کسانوں کے دھرنے، ان کے مطالبات اور مشکلات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو کانگریس پارٹی نے حیرت انگیز بتایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پنجاب کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو، جسبیر سنگھ گل اور پنجاب اسمبلی کے رکن کلبیر سنگھ زیرا نے اتوار کو نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اتوار کو وزیر اعظم مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کا آخری ایپیسوڈ نشر ہوا جس میں انھوں نے کسانوں، ان کی تحریک، ان کے مطالبات اور ان کی مشکلات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
اس پریس کانفرنس میں کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے من کی بات میں ماحولیات، جنگلات، نوجوانوں بزرگوں حتی آوارہ جانوروں کی بات کی لیکن ایک مہینے سے سخت سردی میں کھلے آسمان کے نیچے دھرنے پر بیٹھے کسان انہیں نظر نہیں آئے کہ ان کے بارے میں ایک لفظ بھی بولنے کی ضرورت انھوں نے محسوس نہیں کی۔
جانور یاد رہے، کسان نہیں!، کانگریس کا وزیر اعظم مودی پر حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 171