www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

851d8
فلسطین کی وزارت خارجہ نے سن دوھزار بیس میں خود ساختہ صھیونی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ایک سو ستّر سے زیادہ مکانات کی مسماری اور چار سو سے زائد باشندوں کے دربدر ہوجانے کی خبر دی ہے۔
محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ خود ساختہ غاصب صھیونی حکومت نے امریکہ کی موجودہ حکومت کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس کے عرب اور فلسطینی تشخص کو ختم کرکے اسے یہودیت کا رنگ دینے کے لئے یہودی کالونیوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے شہر قدس میں صھیونی حکومت کے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور اس کی حیثیت کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں۔
اقوام متحدہ کی قرارداد بائیس چونتیس کے مطابق، خود ساختہ صھیونی حکومت کی جانب سے یہودی کالونیوں کی تعمیرغیر قانونی ہے۔ اس کے باوجود امریکی، مغربی اور عرب حمایت یافتہ غاصب صھیونی ٹولہ تمام تر عالمی قوانین کو خاطر میں لائے بغیر اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے لئے فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کر کے صھیونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Add comment


Security code
Refresh