شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی عوام اپنے ان دو ہر دلعزیز شہداء سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے تقریبا تمام شہروں کی سڑکوں، گلی کوچوں اور اہم مقامات پرعالم اسلام کے عظیم کمانڈروں شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مہدی المہندس کی بڑی بڑی اور قد آور تصاویر نصب کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں ان شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی تعزیتی پروگرام بھی منعقد ہو رہے ہیں۔
ادھر پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی اسلامی جمھوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور متعدد دیگر شہدا کی برسی کے پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے.
پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ شھید جنرل قاسم سلیمانی، غاصب صھیونی حکومت اور دھشت گرد گروہوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے عظیم فاتح ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دھشتگردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شھید کر دیا تھا۔ شھید قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔
امریکہ کے اس دھشتگردانہ حملے کے جواب میں ایران نے بھی ایک ابتدائی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 8 جنوری کوعراق میں امریکی دھشتگردی کے سب سے بڑے اڈے عین الاسد پر درجن بھر میزائل داغ کر امریکہ کی شان و شوکت کو خاک میں ملا دیا تھا۔
ایران کے اس حملے میں امریکہ کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا تاہم امریکہ نے کئی ہفتے کی خاموشی کے بعد آہستہ آہستہ اور بتدریج اپنے سو سے زائد دھشتگردوں کو صرف دماغی چوٹیں آنے کا اعتراف کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔
عراقی عوام شھید قاسم سلیمانی سے اس طرح کر رہے ہیں عقیدت کا اظہار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 169