www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901d0
اسلامی جمھوریہ ایران کے اعلی حکام نے عالمی سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ علاقائی اور عالمی تعاون سے دنیا میں درپیش چیلنجز بشمول کورونا وبا پر جلد از جلد قابو پا سکیں گے۔
حسن روحانی نے ان پیغامات میں مزید کہا کہ آج کی دنیا کو سیاسی، ثقافتی، معاشرتی اور معاشی بحرانوں کا سامنا ہے لہذا ممالک کے سربراہوں کو باہمی تعاون سے ان بحرانوں سے نکلنے اور کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرنی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام امن اور دوستی کے علمبردار تھے اور ہمیں امید ہے کہ بنی نوع انسان الہامی ادیان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے انسانی فضیلت اور کمال کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں عیسائی برادری کو نئے عیسوی سال 2021 کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے سے پوری انسانیت کیلئے امن، انصاف اور کامیابی کے حصول کی فراہمی ہوگی۔

Add comment


Security code
Refresh