www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902d1
ایک امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ شھید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتقام پر مبنی ایران کے اعلان کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو عہدے سے ہٹ جانے کے بعد بھی ہائی سکیورٹی دی جاتی رہے گی۔
واشنگٹن ایگزمائینر نے نامی امریکی جریدے کے مطابق امریکی کانگریس نے اگلے سال کے بجٹ بل میں ۱۵ میلین ڈالر کی رقم بعض عہدے داروں کی سکیورٹی کے لئے مختص کر دی ہے۔
منظور شدہ بل میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزارت خارجہ کے وہ اعلیٰ حکام جنہیں کسی دوسرے ملک کی جانب سے خطرات در پیش ہوں گے انہیں قانونی طور پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس بات کی تشخیص وزیر خارجہ اور محمکۂ قومی اطلاعات کے ذمہ ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق یہ سکیورٹی پہلے مرحلے میں ایک سو اسی دنوں تک لی جا سکے گی۔
مذکورہ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ توقع اس بات کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی سکیورٹی آئندہ کئی مہیںوں نہیں بلکہ کئی برسوں تک بدستور جاری رہے گی اور انہیں یہ سکیورٹی ان رپورٹوں اور تجزیوں کی بنیاد پر دی جا رہی ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل (شہادت) کے بعد انتقامی کاروائی کے لئے سرگرم عمل ہے۔
مذکورہ رپورٹس میں امریکی وزیر خارجہ کا نام ذکر کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی سکیورٹی ٹیم کو کئی بار واضح طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ کارآمد بنایا جا چکا ہے ۔
مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل (شہادت) کے بعد انتقامی جذبے کے تحت عراق میں قائم امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر دسیوں میزائل داغے تھے تاہم ایران کے سپریم لیڈر (رھبر انقلاب اسلامی) آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ میزائل حملہ (شہید) قاسم سلیمانی کے انتقام کے لئے ناکافی ہے۔
ایران کے خلاف جنگ پسندانہ رویے کے باعث مائک پومپیو کا نام ایران کی انتقامی کاروائی کے لئے ایک ٹارگٹ کے طور پر ذکر کیا جاتا ہے۔
پومپیو نے سی آئی اے میں اپنی سربراہی کے دوران ایران اور اس کے حامیوں کے خلاف آپریشنز کی انجام دہی میں واضح اضافے کے احکامات جاری کئے تھے۔ حتیٰ رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ پومیو نے اُس زمانے میں جنرل قاسم سلیمانی کو ایک خط لکھ کر یہ کہا تھا کہ اگر انہوں نے امریکیوں کے لئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس سے خود ان کی جان خطرے میں پڑ جائے گی۔
ایسے حالات میں کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ کا دور صدارت اپنے اختتام کو پہونچ رہا ہے اور ساتھ ہی ایران کے معروف سائنسداں شھید محسن فخری زادہ کو اسرائیل کے ہاتھوں قتل (شہید) کیا جا چکا ہے، ایران کی جانب سے انتقامی کاروائی کا امکان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
واشنگٹن ایگزمائینر نے لکھا ہے کہ جوبائیڈن کے عہدۂ صدارت سنبھال لینے کے بعد موجودہ وزیر خارجہ مائک پومپیو کے لئے خطرات مزید بڑھ جائیں گے، اس لئے ان کو سکیورٹی فراہم کیا جانا ایک لازمی اور ضروری امر ہے۔

Add comment


Security code
Refresh