اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کھا ہے کہ ملت ایران اپنی استقامت سے فوجی حملوں جیسے خطرات کا
مقابلہ کرے گي۔
محمد جواد ظریف نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں امریکہ کے بعض حکام کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یہ ایک غلط اور خلاف قانون رویہ ہے اور اس سے امریکہ کو کوئي فائدہ نھیں ھوگا۔
انھوں نے کھا کہ تجربوں سے واضح ھوچکا ہے کہ حملوں سے امریکہ کا صرف خرچ بڑھا ہے اور نقصان ھی نقصان ھوا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کھا کہ ایران امریکہ پر ذرہ برابر اعتماد نھیں کرتا اور اگر امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتا ہے تو اسی صورت میں اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے جاری رکھنے کی امید کی جاسکتی ہے کیونکہ ایران نے نیک نیتی اور بھرپور ھوشیاری سے میدان مذاکرات میں قدم رکھا ہے۔
وزیر خارجہ نے کھا کہ امریکہ نے پینتس برسوں سے ایران پر پابندیاں لگا رکھی ہیں اور ایران پر ان کا کوئي اثر نھیں پڑا ہے۔
انھوں نے کھا کہ یہ بات صراحتا کھی جانی چاھیے کہ امریکی پابندیوں پر کسی نے نہ عمل کیا ہے اور نہ ھی کوئي عمل کرے گا۔