اسلامی جمھوریہ ایران نے مغربی ایشیا میں بیرونی مداخلت اور سرزمین فلسطین پر صھیونی حکومت کے ناجائز قبضے کو بدامنی اور بحران کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر برائے اسلامی ہدایت و ثقافت سید عباس صالحی نے کہا ہے کہ اس علاقے کی ھزاروں برس کی تاریخ میں ہمیشہ امن و آشتی اور دوستانہ روابط کی حکمرانی رہی ہے۔
انھوں نے مغربی ایشیا میں امن اور انسانی حقوق کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب میں کہا کہ مغربی ایشیا میں بیرونی طاقتوں نے امن و آشتی کا ماحول خراب کیا ہے۔
سید عباس صالحی نے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے ہمیشہ خطے کے سبھی ملکوں کی طرف صلح و دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن امریکا اور صھیونی حکومت نے ہمیشہ یہاں اختلاف و تفرقہ پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
اسلامی ہدایت و ثقافت کے وزیر نے کہا کہ امریکا اور صھیونی حکومت نے تکفیری دھشت گرد گروہ تیار کئے اور ان کے ذریعے اس خطے میں دھشت گردی کا بازار گرم کیا، بحران اور کشیدگی پیدا کی اور خطے کے ملکوں کا اتحاد و بھائی چارہ ختم کرکے انہیں ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہا کہ مغربی ملکوں بالخصوص امریکا کی مداخلت، فوجی چڑھائی، سرزمین فلسطین پر غاصب صھیونی حکومت کا ناجائز قبضہ اور تکفیری دھشت گردوں کا وجود مغربی ایشیا میں امن و آشتی ختم ہونے کے بنیادی اسباب ہیں۔
ایران کے اسلامی ہدایت و ثقافت کے وزیر نے کہا کہ امن و آشتی کے ان اصولوں کو دوبارہ رواج دینے کی ضرورت ہے جو ہمیشہ اس خطے میں پر امن اور بقائے باہمی کی بنیاد رہے ہیں۔
علاقائی ممالک وسیع البنیاد امن کے لئے الائنس قائم کریں: ایرانی وزیر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 157