www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

501b0
ایران کی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار اور ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے تہران کے اطراف میں ہونے والے ایک دھشت گردانہ حملے میں شھید ہوگئے۔
وزارت دفاع کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح دھشت گرد عناصر نے جمعے کی دوپہر وزارت دفاع کے انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ اینوویشن ڈاکٹر محسن فخری زادے کی گاڑی پر حملہ کردیا۔
بیان کے مطابق ذاتی محافظین اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایرانی سائنسداں ڈاکٹر فخری زادے شدید زخمی ہوگئے تھے اور انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہوگئے۔
ایران کی وزارت دفاع نے سرکردہ اور مخلص ایٹمی سائنسداں کی شہادت پر رھبر انقلاب اسلامی اور ایران کی شھید پرور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں تین سے چار افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق صھیونی دھشت گردوں سے ہے۔
واضح رہے کہ صھیونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
اس حوالے سے واللا نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے۔

Add comment


Security code
Refresh