فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان صھیونی فوجیوں کی گولی لگلنے سے شھید ہوگیا۔
فلسطینی میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ فلسطینیی نوجوان مشرقی بیت المقدس شہر میں صھیونی فوجیوں کی گولی سے شھید ہو گیا۔
صھیونی حکومت کے فوجیوں نے دعوی کیا کہ یہ فلسطینی نوجوان، اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جسے گولی مار کر شھید کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوجی بے بنیاد بہانوں سے آئے دن فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد عالم اسلام خاص طور پر فلسطین میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
صھیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شھید کر دیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 165