تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے یہ اہم نہیں ہے کہ امریکی انتخابات میں کامیاب کون ہوا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر کمانڈر عبد اللہ عیضہ الرزامی کا کہنا ہے کہ واشنگنٹن نے جنگ یمن کا آغاز کیا ہے اور ہمارے لئے یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی کہ امریکی انتخابات میں کامیاب کون ہوا ہے۔
انھوں نے یمن کے اخبار الیمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمنیوں کے لئے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ امریکی انتخابات میں کامیاب کون ہوتا ہے۔
انھوں نے تاکید کی کہ یمنی عوام نے اس قدر پائمردی کا مظاہرہ کیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عالمی سامراج کے فوجیوں کو شکست فاش دی اور انھوں نے جو کچھ بھی کیا وہ عظیم یمنی قوم کی مزاحمت اور استقامت کے پاسنگ بھی نہیں ہے۔
انھوں نے جارح ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارح ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یہ مشورہ ہے کہ آپ نے اس جنگ کا چھ سال تجربہ کر لیا جبکہ آپ طاقت کے عروج پر تھے اور آپ کو اپنے عوام سے زیادہ پتہ چل گیا ہوگا کہ آپ پر کیا گزری ہے۔
یمنی فوج کے اس سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ جنگ سے پہلے بھی آپ کو ضروری مشورے دیئے گئے تھے اور ایک بار پھر ہم مشورہ دے رہے ہیں کہ گزشتہ برسوں میں نہ تو آپ کو کچھ حاصل ہو سکا اور نہ ہی مستقبل میں آپ کو کچھ حاصل ہونے والا ہے۔
انھوں نے تاکید کی کہ یمن اپنے تمام دشمنوں پر کامیاب ہوگا چاہئے دشمن کتنا بھی طاقتور اور توانائی کا حامل ہو۔
یمن کا جارح دشمنوں سے سوال، 6 سال میں آپ پر کیا گزری، ذرا یہ بھی تو بتائیں!!!
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 138