ہندوستان کے مشھور عالم دین حکیم امت اور آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب سربراہ مولانا سید کلب صادق صاحب کا لکھنئو میں انتقال ہو گیا ہے۔
مولانا کلب سبطین نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکیم امت اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب سربراہ مولانا کلب صادق صاحب کا انتقال ہندوستان کے وقت کے مطابق رات دس بجے ہوا اور انھوں نے ایرا میڈیکل کالج لکھنؤ میں آخری سانس لی۔
وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے اور تقریبا ایک ہفتہ پہلے ان کی زیادہ طبیعت خراب ہونے کے بعد لکھنو کے ایرا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کو ایرا میڈیکل کالج میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز ان کی خاص دیکھ ریکھ کر رہے تھے۔
حکیم امت سےقوم محروم ،مولانا ڈاکٹرکلب صادق کا انتقال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 154